6

ازدواجی زندگی کيوں ناکام ہوئی، جمائما بول اُٹھيں

Spread the love

[ad_1]

عمران خان کی سابق اہليہ جمائماگولڈ اسمتھ نے دعوی کيا کہ ان کے خلاف سياسی بنيادوں پر کيس بنائے جارہے تھے۔

جمائما نے برطانوی اخبار دی ايوننگ اسٹينڈرڈ کو بتایا کہ عمران خان کے مخالفين نے مجھے ہدف بنايا، مقدمات بنانے اور جيل بھيجنے کي دھمکی دی ۔

جمائما خان نے اپنی ڈاکومینٹری فلم امپیچمنٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی اور مونيکا ليونسکی کی کہانيوں ميں بہت مماثلت تھی، سياسی مخالفين نے انھيں اُسی طرح مہرہ بنايا، جيسا کہ بل کلنٹن کے خلاف مونيکا ليونسکي کو بنايا گيا، مونيکا کی طرح وہ بھی خود سے عمر ميں دوگنے شخص سے وابستہ تھيں۔

جمائما کا کہنا تھا عمران خان کو کمزور کرنے کيلئے انھيں ہدف بنايا جا رہا تھا، نوادرات کی، اسمگلنگ جيسے ناقابل ضمانت مقدمات بنانے اور جيل بھيجنے کي دھمکياں دي گئيں، جس پر انھيں پاکستان چھوڑنا پڑا۔

جمائما خان نے سابق امريکی صدر بل کلنٹن اور مونيکا ليونسکي کے متعلق دستاويزی فلم بنائی ہے، دس قسطوں پر مشتمل ڈاکو مینٹری فلم 19 اکتوبر سے برطانيہ ميں نشر کی جائے گی۔




[ad_2]

Source link

کیٹاگری میں : URDU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں