5

لاہور:این اے122 میں ضمنی انتخاب:کاغذات نامزدگی ملنا شروع

Spread the love

[ad_1]

فائل فوٹو

لاہور میں ضمنی انتخاب این اے 133 کے لیے کاغذات نامزدگی ملنا شروع ہوگئے ہیں۔امیدوار 25 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔

لاہور میں لیگی رہنما پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

امیدوارں کی ابتدائی فہرست 26 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اکتوبر کو ہوگی۔حلقے میں الیکشن کا میدان 5 دسمبر کو سجے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کو بہتر سہولیات دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے جشمید اقبال چیمہ کے مقابلے میں نام فائنل کرلیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے شائستہ پرویز کو میدان میں اتارا جائے گا۔ لیگی رہنماعطا تارڑ بھی الیکشن میں حصہ لینے کےخواہشمند ہیں تاہم

شائستہ پرویزملک کی جانب سے الیکشن لڑنےکی صورت میں ان کی مخصوص نشست پر شکیلہ لقمان رکن قومی اسمبلی ہونگی۔ شائستہ پرویز کے نام کا باقاعدہ اعلان پارٹی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا۔




[ad_2]

Source link

کیٹاگری میں : URDU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں