5

مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کیلئے شرط رکھ دی

Spread the love

[ad_1]

مولانا فضل الرحمان نے ايک مرتبہ پھر لانگ مارچ کیلئے اسمبليوں سے استعفوں کی شرط رکھ دی۔ 18 اکتوبر کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ميٹنگ ميں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ استعفوں کے بغير لانگ مارچ کا فائدہ نہیں ہوگا۔ جواب ميں نواز شريف نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

فضل الرحمان نے ایک بار پھر لانگ مارچ کو استعفوں سے مشروط کردیا۔ 18 اکتوبر کو پاکستان ڈيموکريٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس ميں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اسمبلی سے استعفوں کے بغير لانگ مارچ  کا کوئی فائدہ نہيں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شريف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

دوسری جانب نون ليگ کی اکثریت پہلے یہ رائے دے چکی ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغير اکيلے استعفوں کا فائدہ نہيں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہی اب تک پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاريخ کا اعلان نہيں کيا ہے۔

ليگی قائد نے مولانا کو ساتھ دينے کا کہہ تو ديا ليکن ديکھنا ہوگا کہ وہ اپنی پارٹی کی اکثریت کو استعفوں پر کيسے راضی کريں گے۔




[ad_2]

Source link

کیٹاگری میں : URDU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں