12

کےالیکٹرک کی بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے نیپرا کو درخواست

Spread the love

[ad_1]

Electricity

فوٹو: اے ایف پی

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہے کہ وہ ستمبر 2021 کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں 3.45 روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے۔

نیپرا 3 نومبر کو کےالیکٹرک کی اپیل پر سماعت کرے گی۔ بجلی کے نرخ میں اضافے کی منظوری کی صورت میں کراچی صارفین پر 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے بدھ 20 اکتوبر کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ایک ماہ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی لاگت 104 ارب روپے رہی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل پر 21 روپے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل پر 21 روپے 74 پیسے فی یونٹ، فرنس آئل پر 19روپے 23 پیسے اور ایل این جی سے 14 روپے 91 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔ ایران سے گزشتہ ماہ13 روپے 11 پیسے میں بجلی درآمد کی گئی، لائن لاسز کی مد میں 20 پیسے فی یونٹ کو بھی بجلی مہنگی کرنے کا جواز ٹھہرایا گیا ہے۔

نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 27 اکتوبر کو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی کے صارفین پر ایک ماہ کے لیے 20ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے 15 اکتوبر کو نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1.39روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اب ہم نے کافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی اس لیے چاہتے ہیں کہ طلب میں اضافہ ہو، ہم نے گزشتہ سال ایک انڈسٹریل پیکیج متعارف کرایا تھا جو کامیاب رہا اور بجلی کی طلب میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے ضرورت سے زیادہ اور مہنگی بجلی پیدا کی، 2013ء میں گردشی قرضہ 185 ارب روپے تھا جو 2018ء میں 150 فیصد اضافے سے  470 ارب تک پہنچ گیا جو 2030ء تک 2500 سے 3000 ارب تک جانے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا مارچ میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ بڑھانا چاہتا تھا، نیپرا کو بجلی کی قیمت 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز دی ہے اس اضافے کا 200 یونٹ والے 40 فیصد صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا جبکہ انڈسٹری کیلئے 12.96 روپے فی یونٹ برقرار رہے گی۔




[ad_2]

Source link

کیٹاگری میں : URDU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں