3

Indian bride and groom float to wedding in giant pot

Spread the love

[ad_1]

بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال ہے، اس دوران ایک دولہا اپنی دلہنیا کو لینے پہنچ گیا، شادی کی تقریب کے بعد دلہن کی بڑی سی کڑاھی میں بِدائی ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں ایک شادی کی تقریب کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جب دولہا کو اپنی دلہن کے ساتھ جانے کیلئے کوئی سواری نہ ملی اور وہ کڑاھی میں بیٹھ کر دلہنیا کو بِدا کرا کر لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے نویلے جوڑے نے کڑاھی ایک مقامی مندر سے حاصل کی تھی، دو افراد نے اس عارضی کشتی کو پانی میں دھکیلا، اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

شادی کی تقریب کے بعد دلہن نے ایک مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے موقع پر جو کچھ پیش آیا یہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے علاقے ہنزہ میں بھی چند روز قبل ایک دلہا اپنی دلہن کو ایکسکیویٹر پر بٹھا کر لایا تھا، اس انوکھی بِدائی کی بھی سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچی تھی۔




[ad_2]

Source link

کیٹاگری میں : URDU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں