3

نوشہرہ میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں پولیس اہلکار جاں بحق

Spread the love

[ad_1]

نوشہرہ کے علاقے نوشہرہ کلاں میں حوالدار لیاقت علی شہید ہوئے۔

پولیس کے مطابق حوالدار لیاقت علی علاقے میں معمول کے گشت پر تھے جب انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو شک کی بنیاد پر روکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔

دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے حوالدار لیاقت علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جہاں پولیس نے ان کا استقبال کیا۔

شہید حوالدار کی میت ان کے آبائی نظام پور منتقل کی گئی جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


[ad_2]

Source link

کیٹاگری میں : URDU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں