4

Space scientist Dr. Yar Jan’s alleges Zahoor Buledi for land grabbing

Spread the love

[ad_1]

Dr. Yar Muhammad

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خلائی سائنسدان ڈاکٹر یار جان عبدالصمد نے الزام لگایا ہے کہ سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی اور ان کے خاندان کے افراد نے ان کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹریار جان عبدالصمد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بلیدہ میں بااثر لوگوں نے ان کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، قبضہ کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی، ان کے کزن تحصیل چیئرمین سلام بلیدی اور خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں۔

ڈاکٹر یار جان کا کہنا ہے کہ یہ زمینیں میرے والد صاحب نے 1970 میں خریدی تھی اور زمینوں کے کاغذات بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔

ڈاکٹر یار جان برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں پڑھاتے اور کام کرتے ہیں، اس کے علاوہ یورپین اسپیس ایجنسی کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔

ڈاکٹر یار جان ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے ایک متوسط طبقے کے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، یہ بلوچستان کے پہلے سائنسدان ہیں جنہیں برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ کے سب سے کم عمر اور سینیئر ریسرچ سائنسدان اور فیلو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔




[ad_2]

Source link

کیٹاگری میں : URDU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں