6

The Taliban government and Turkey agreed to increase bilateral cooperation

Spread the love

[ad_1]

افغان حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد وزیرخارجہ امیر متقی کی قیادت میں اس وقت ترکی میں موجود ہے جہاں انہوں نے ترک وزیرخارجہ کی قیادت میں ترک حکام سے ملاقات کی ہے۔

ترکی اور افغان وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیاں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیاں وفود کے سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ہے جس میں افغانستان کے لئے ترک امداد اور نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق موضوعات زیر بحث آئے۔

ترک وزیرخارجہ میلوت چاوش اولو کا کہنا تھا کہ افغان عوام کو متحد رکھنے کے لئے افغانستان میں ایک متفقہ حکومت ناگزیر ہے، انہوں نے طالبان وفد سے خواتین کے لئے تعلیم اور روزگار کے دروازے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری طرف روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس افغانستان کی انسانی بنیادوں پر مدد جاری رکھے گا جبکہ آئندہ ہفتے افغان حکومت کا اعلیٰ سطح وفد روس کا دورہ بھی کرے گا جہاں افغان حکومت کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔




[ad_2]

Source link

کیٹاگری میں : URDU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں